ضمنی انتخابات، راجن پور میں 5 امیدوار میدان میں

سنی اتحاد کونسل

راجن پور: پاکستان میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، حلقہ پی پی 296 کے ضمنی الیکشن کے لیے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے مطابق حلقہ پی پی 296 پر الیکشن کے لیے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے تھے جنھیں جمع کرانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 296 کے ضمنی الیکشن میں 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والوں میں تحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک اور 4 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں میں رانا ثنا اللہ، جام اعجاز حسین، آصف عطا اور غلام مجتبی دریشک شامل ہیں۔

حلقہ پی پی 296  پر تحریک انصاف کے امیدوار طارق دریشک انتقال کر گئے تھے جس کے باعث اس حلقے کا انتخابی عمل معطل کردیا گیا تھا۔

طارق دریشک کے انتقال کے بعد ان کے بھائی اویس دریشک تحریک انصاف کی ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔


متعلقہ خبریں