موجودہ صدر کی طرح آرام سے نہیں بیٹھوں گا، عارف علوی

جس کو نیب قانون پر اعتراض ہے وہ پٹیشن دائر کر دے، صدر مملکت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدراتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ ممنون حسین کی طرح آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ پانی بجلی اور گلوبل وارمنگ جیسے غیر سیاسی مسائل پر کام کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تبدیلی خیبرپختونخوا میں لائے ہیں وہ اب تمام صوبوں میں لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ ملازمتوں اورپچاس لاکھ گھروں کے منصوبے پرکام کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے اس سوال پر کہ کیا وہ ممنون حسین کی طرح صدر ہوں گے، عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا، وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ عوامی مسائل حل کریں گے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیرسیاسی مسائل پر زیادہ توجہ دیں گے، عام آدمی کے مسائل پانی، بجلی اور گلوبل وارمنگ ہیں جن پر کام کرنا ضروری ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اپوزیشن بھی اس میں حکومت کا ساتھ دے گی۔


متعلقہ خبریں