یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

کیا پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہوگا؟؟

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے جس کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم کو ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کی شرح 22 فیصد سے 17 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت سے متعلق اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کے لیے 2 تجاویز تیار کی ہیں جس کے مطابق یا تو پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس ختم کر دیا جائے گا جس سے پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہو جائے گی یا پھر پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کی جائے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول پر 8 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اوگرا کی تیار کردہ حتمی سمری وزارت پٹرولیم کو جلد ارسال کر دی جائے گئی۔


متعلقہ خبریں