‘پرواز ہے جنوں’ کی باکس آفس پر اونچی پرواز جاری

‘پرواز ہے جنوں’ کی باکس آفس پر اونچی پرواز جاری


اسلام آباد: حب الوطنی، جانبازی اور بلند حوصلوں کی کہانی پر مبنی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی اردو فیچر فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کی باکس آفس پر اونچی پرواز جاری ہے۔

منفرد موضوع پر بنائی گئی اس فلم کو نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم شائقین نے بھی بے حد سراہا ہے۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس کی تربیت کے سخت مراحل سے پیشہ وارانہ امور تک کی عکاسی کرتی فلم نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

فلم ‘پرواز ہے جنوں’ کی عوام میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

‘پرواز ہے جنوں’ کی باکس آفس پر اونچی پرواز جاری

بدھ کی شب جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 181.84 ملین روپے کا بزنس کیا ہے، اس میں 142.7 پاکستان میں جبکہ 39.1 ملین روپے بیرون ملک اسکریننگ سے حاصل ہوئے ہیں۔

‘پرواز ہے جنوں’ سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، عملی دلچسپی کا اندازہ لگانے کو یہ مثال ہی کافی ہے کہ فلم کی ریلیز کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی آن لائن 10 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔


متعلقہ خبریں