سینئر قانون دان انور منصور اٹارنی جنرل تعینات

سینئر قانون دان انور منصور اٹارنی جنرل تعینات|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: سینئر قانون دان انور منصور کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا گیا ہے، وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل نگراں حکومت کی جانب سے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا جو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔

انور منصور خان کا شمار سینئر وکلا میں کیا جاتا ہے، وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد جاوید کے جانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ ان کے کام جاری رکھنے کے مخالف تھے۔

انور منصور خان کو پیپلزپارٹی کے دور میں اٹارنی جنرل بنایا گیا تھا لیکن مارچ 2010 میں این آر او کیس میں وزارت قانون کے عدم تعاون کی وجہ سے انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں