امتیاز سپر اسٹور گلشن اقبال کی بیسمنٹ سیل

امتیاز سپر اسٹور گلشن اقبال کی بیسمنٹ سیل|humnews.pk

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موجود امتیازسپراسٹور کی بیسمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پارکنگ کے لیے بنائی جانے والی بیسمنٹ کو گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ پارکنگ کے لیے اسٹور کے برابر میں موجود ندی کو استعمال کیا جا رہا تھا۔

واٹر کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ  پولیس ندی پر کی جانے والی پارکنگ ختم کرائے اور ایس بی سی اے کو حکم دیا تھا کہ اسٹور کی بیسمنٹ سیل کر دی جائے۔

واٹر کمیشن کی جانب سے یہ سوال بھی پوچھا گیا ہے کہ جس وقت عمارت تعمیر کی جا رہی تھی اس وقت ایس بی سی اے نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

واٹر کمیشن نے تجاوزات روکنے میں ناکامی پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)  کو معطل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

امیتاز سپر اسٹور کراچی کا سب سے بڑا ڈیپارٹمنٹل اسٹور ہے جس کی کئی شاخیں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں۔


متعلقہ خبریں