گورنر سندھ کا بچے پر بجلی کے تار گرنے کا نوٹس


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احسن آباد میں 8 سالہ بچے عمر پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے کر کمشنر کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر سندھ نے تار گرنے کی وجہ سے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے بھی وضاحت طلب کی ہے اور بچے کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولتیں فوری فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عمر کے ہاتھ جھلسنے کے بعد اسے ابتدائی طبی امداد تو ملی مگر ایک ہفتہ بعد اس کے دونوں ہاتھ ضائع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عمر کے ہاتھ ضائع ہونے کی خبرمیڈیا پر چلنے کے بعد کے الیکٹرک حکام نے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں قانونی کارروائی نہ کرنے پر قائل کرتے رہے۔ اہل خانہ نے عمر کے مصنوعی بازو لگوانے کا کہا تو کے الیکٹرک حکام نے ان سے رابطہ کرنا چھوڑ دیا۔

احسن آباد کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس علاقی میں آئے روز تاریں گرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں