گستاخانہ خاکوں پر اقوام متحدہ جائیں گے، عمران خان

وزیر اعظم کو جی ایچ کیو میں پہلی سیکیورٹی بریفنگ ختم


اسلام آباد:عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کو اس مسئلے کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا مسئلہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی کریمﷺ مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، ان کی شان میں گستاخی پر ہر مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغرب کو مسلمانوں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ گستاخانہ خاکوں پر او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں کے ذریعے توہین رسالت کی گئی ہے اور یہ کسی ایک مسلمان کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہوگی تو سب مسلمانوں کو دکھ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ امت مسلمہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بات کرے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی گئی ہیں اور انہوں نے دیگر مسلم ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں