ایرانی و جاپانی نمائندے اعلی پاکستانی قیادت سے ملیں گے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: نئی حکومت بننے کے بعد پہلی بار دورہ پاکستان پر آئے ایرانی وزیر خارجہ اور جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ سول و عسکری امور آج اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ مہمان رہنما پاک فوج کے صدر دفاتر جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب سے آج باضابطہ مذاکرات کریں گے۔

گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن کے لیے پاکستان کا شراکت دار ہے اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ کازو یوکی ناکانے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

جاپانی وزیر خارجہ وزارتِ خزانہ میں پاکستان جاپان ڈویلپمنٹ اسسٹنٹ پراجیکٹ معاہدہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ اپنے پہلے دورہ پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں