ہاکی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی

ہاکی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل ٹکرائیں گی | urduhumnews.wpengine.com

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں سے ہارنے والی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے کل یکم ستمبر کو مقابل ہوں گی۔

سیمی فائنل مرحلہ میں پاکستان کو جاپان سے 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ بھارت کو ملائیشیا نے 6-7 سے دھول چٹائی تھی۔

ایشین کھیلوں میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم سے زیادہ بہتر کارکردگی کی توقع نہیں کی جا رہی تھی تاہم گرین شرٹس نے ان توقعات کو غلط ثابت کرتے ہوئے گروپ سطح کے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

کوارٹر فائنل مرحلہ تک قومی ٹیم کے خلاف مخالف کھلاڑی صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جب کہ گرین شرٹس نے مخالف ٹیموں کے خلاف درجنوں گول داغے تھے۔


متعلقہ خبریں