ایل ایل بی کیلیےصرف 5سالہ کورس ہوگا، سپریم کورٹ

ایل ایل بی کیلیےصرف 5سالہ کورس ہوگا، سپریم کورٹ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کالجز کے تعلیمی معیار سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ برس سے ایل ایل بی کا ڈگری کورس پانچ سالہ ہو گا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ایل ایل بی کی تین سالہ ڈگری کورس کے لیے رواں برس آخری ہو گا، اس کے بعد تبدیلی لائی جائے۔

سپریم کورٹ نے قانون کی تعلیم دینے والے کالجز میں ایوننگ کلاسز پر بھی پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے لاء کالجز کو متعلقہ یونیورسٹیز نوٹس بھیجیں۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری لاء کالجز کو خود کو بہتر بنانے کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

عدالتی فیصلہ کے مطابق معیار پر پورا نہ اترنے والے لاء کالجز سے یورسٹیز اپنا الحاق ختم کر دیں۔

ایل ایل بی قانون کی پوسٹ گریجویٹ ڈگری کورس ہے جو کہ اس وقت تین سال پر محیط ہے۔  واضح رہے  پاکستان بارکونسل کی سفارش پر پاکستان میں قانون کی تعلیم کے معیار میں بہتری کے لیےگزشتہ سال حکومت نے ایل ایل بی کا پروگرام 3سال سے بڑھا کر5سال تک کردیا تھا۔ تاہم اسے مختلف لاء کالجز نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا اور عدالت عالیہ نے اس فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں