ایشیا کپ 2018 کے لیے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں


ایبٹ آباد: قومی کرکٹ ٹیم کا چار روزہ فٹنس کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم اب سات روز کے لیے لاہور میں منقعد ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں ڈیرے ڈالے گی۔

ایشیا کپ 2018 کے لیے قومی ٹیم میں کچھ خاص تبدلیاں کی گئی ہیں جن کے بعد اب عماد وسیم اور شان مسعود کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ باولر یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے کے لیے 18 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جن میں فہیم اشرف، سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، شعیب ملک،محمد حفیظ، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، حارث سہیل، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان شنواری، عماد وسیم، جنید خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس سے قبل پی سی بی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سابق ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو 18 رکنی ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ اوپنر بلے بازشان مسعود کو موقع دیا جا رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں