برطانوی وزیراعظم کا رقص، پوری دنیا میں موضوع بحث


 

کیپ ٹاؤن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھی بچوں کے ساتھ خود ایک بچہ بن گئیں اور خوب ڈانس کیا جو اس وقت سوشل میڈیا  صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جنوبی افریقا کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے ایک اسکول کا دورہ کیا جہاں تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کے دوران جب افریقا کی روایتی موسیقی پر رقص شروع ہوا تو بچوں کے ساتھ تھریسامے بھی جھوم اٹھیں اور انہوں نے رقص شروع کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

پوری دنیا میں موضوع بحث بننے والے اس رقص کے بارے میں جتنے منہ اتنی ہی باتیں والا محاورہ صادر آتا ہے، کسی نے اسے شرارت قرار دیا تو کسی نے انہیں روبوٹ سے تشبیہ دے ڈالی۔

ذرائع کے مطابق تھریسامے کی اس حرکت پر ان کے ارد گرد موجود افراد نے انہیں دیکھنا شروع کردیا لیکن برطانوی وزیراعظم اپنی دھن میں مگن بچوں کے ساتھ رقص میں مصروف رہیں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔

ان دنوں برطانوی وزیراعظم تھریسامے جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں جہاں وہ وہاں 4 بلین پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں