اب صرف کام، کام اور کام کا وقت ہے، عثمان بزدار

اب صرف کام، کام اور کام کا وقت ہے، عثمان بزدار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدارتی انتخابات اور دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی کے لیے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب صرف کام، کام اور کام کا وقت ہے، کپتان کی ٹیم پرعزم اورباصلاحیت ہے، چیلنجز کا پوری تندہی سے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایجنڈا نئے پاکستان کی بنیاد ہے، ہم سب نے مل کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، بیرسٹرعثمان بسرا اوردیگر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عارف علوی صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم پر مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے بھی ملاقات کی ہے۔


متعلقہ خبریں