جوہی چاولہ اچانک کراچی پہنچ گئیں

جوانی پھر نہیں آنی'' کی کشش لے آئی جوہی کو کراچی ''|humnews.pk

کراچی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ جوہی چاولہ کراچی پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے روشنیوں کے شہر کی سیر کی۔

جوہی چاولہ نے کراچی میں گھومتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جو اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ بھارتی ادارکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر کے ساتھ  ٹویٹ بھی کیا۔

ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھانے باہر نکلی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ گھومنے پھرنے کے بعد پاکستانی سینما گھر کا رخ کریں گی۔

جوہی چاولہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کراچی کے بوٹ کلب میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے موجود ہیں۔

اس سے قبل جوہی چاولہ 2013 اور 2016 میں کراچی کا دورہ کر چکی ہیں لیکن اس بار وہ اتنا اچانک نمودار ہوئی ہیں کہ ان کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔ اگر وہ ٹوئٹر پر اعلان نہ کرتیں تو لوگوں کو اس کا علم بھی نہ ہو پاتا۔

 


متعلقہ خبریں