اہم ملاقات، وزیر اعظم ہاؤس کو جدید ریسرچ سنٹر بنانے پرغور


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو مطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ ، نظام و نصاب تعلیم میں یکسانیت اور نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مانہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ماہرین کی آرا سے استفادہ کیا جائے گا۔۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عطاالرحمن نے ملک میں ہائر ایجوکیشن اور خصوصا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کو مختلف سفارشات پیش کیں اور وزیر اعظم ہاؤس کو اعلی تعلیم اور جدید ریسرچ سنٹر بنانے پر بھی تجاویز دیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، پروفیسر محمد مجاہد اور راشد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں