پاکستانی سفیروں کی نئی تقرریاں اور تبدیلیاں


اسلام آباد: نئی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبدیلیوں کے بعد مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی بھی نئی تعیناتیاں اور تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ دفتر خارجہ میں بھی چند اہم پوسٹوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شجاع عالم کو آئرلینڈ کا سفیر جبکہ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہ جمال کو پرتگال میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح لبنان میں تعینات سفیر آفتاب کھوکر کو دفترخارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے امریکہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں تعینات سفیر ابن عباس کو ڈی جی فارن سروس اکیڈمی اور شکاگو میں تعینات کونسل جنرل فیصل ترمزی کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح نیپال میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو شکاگو میں نیا کونسل جنرل تعینات کردیا گیا۔

سفیروں کی تقرریوں اور تبدیلیوں کی اس لہر میں طارق وزیر کو آسٹریلیا میں پاکستان کا ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں