یوم دفاع پر پاک فوج کا نیا پرومو جاری

یوم دفاع پر فوج کے نئے گانے کا پرومو جاریھئمنعوس|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: یوم دفاع پاکستان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ پرومو جاری کیا ہے۔


پرومو کے ابتدائی بول ‘پیار ہے ہمیں پیار ہے پاکستان سے، دل جان سے’ دل کو چھو لیتے ہیں، اس کا ٹائٹل ‘ہمارا نشان حیدر ہمارا فخر، ہمیں پیار ہے پاکستان سے’ ہے۔

ابھی صرف پرومو منظرعام پر آیا ہے جس کی ویڈیو میں بری، بحری اور فضائی افواج کو دکھایا گیا ہے، بری افواج کی باوقار پیریڈ، سمندر کے سینے پر تیرتا بحری بیڑہ اور آسمان کی وسعتوں کو چیرتے فضائیہ کے مغرور جنگی طیارے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں