بلوچستان: گانگو وائرس سے ایک اور شخص متاثر

بلوچستان: گانگو وائرس سے ایک اور شخص متاثر|humnews.pk

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دیسورہ کاریز گاؤں سے ایک اور شخص گانگو وائرس سے متاثر ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالباقی نامی متاثرہ شخص کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، کانگو وائرس کے نئے مریض کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

سماجی رہنما اور سابق ناظم رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے اسپرے کرنے کے باوجود وائرس ختم نہیں ہوئے، حکومت اس خطرناک مرض کی روک تھام کے لیے فوری طورپر اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی قلعہ عبداللہ  کے اسی گاؤں میں عبیداللہ نامی ایک نوجوان کانگو وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

کانگو وائرس کی علامات:

اس بیماری کی علامات میں سر درد، تیز بخار، قت متلی، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری اور غنودگی، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوجن شامل ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو اس سے دور رہا جائے اور دیکھ بھال کرتے وقت دستانوں کا استعمال کیا جائے جبکہ مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح سے دھوئے جائیں ۔

اس کے علاوہ اس سے بچاؤ کے لیے جانور سے دور رہنا چاہیے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے دستانوں کا استعمال کرنا بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں