کریم نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی

کریم نے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کرا دی|humnews.pk

اسلام آباد: آن لائن سفری سہولت فراہم کرنے والی کار سروس کریم نے صارفین کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرا دی ہے۔

کریم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی نئی سروس کے ذریعے اب صارفین مختصر سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج سکیں گے۔

کریم انتظامیہ کے مطابق اس سروس کے ذریعے صارفین اپنی دستاویزات، دوائیں اور چابی جیسی اشیا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں۔

کریم  ایپ میں ‘ڈیلیوری’ کے آپشن پر کلک کریں اور وہ مقام ڈالیں جہاں سے آپ نے مطلوبہ چیز بھیجنی ہے۔ اس کے بعد تفصیلات کے آپشن میں جا کر اپنی چیز کا نام لکھیں اور اس کے بعد ڈراپ آف لوکیشن ڈال دیں۔ ابتدائی طور پر یہ سروس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں شروع کی جا رہی ہے۔

کریم بائیکس اینڈ ڈیلیوریز کے آپریشنل منیجر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو سامان بھجوانے کے مسئلے کا فوری حل دینا چاہتے ہیں۔

کریم نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ اس سروس سے منسلک تمام نئے کیپٹنز کو مکمل تربیت دی جائے گی۔

کریم نے حال ہی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کریم ملک بھر میں اپنی ایپ کے ذریعے ایمبولینس سروس فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں