چوہدری نثار ضمنی انتخابات سے الگ ہو گئے

چوہدری نثار ضمنی انتخابات سے الگ ہو گئے

راولپنڈی: سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثارنے  ضمنی انتخابات میں کسی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے وہ عارضی طور پر انتخابی سیاست سے الگ ہو گئے ہیں۔

صوبائی نشست پر کامیابی کے باوجود انہوں نے عدم دلچسپی دکھائی اور ابھی تک حلف نہیں اٹھایا جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں ان کی رجسٹریشن نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر ضمنی انتخابات سے علیحدگی اختیار کی ہے، ان کا لندن اور امریکہ روانگی کا امکان ہے جہاں وہ کچھ وقت گزاریں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔

چوہدری نثار حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور کے مقابلہ میں دو قومی اسمبلی کےحلقوں سے الیکشن لڑے تھے اور دونوں میں ہی انہیں شکست ہوئی تھی۔

انتخابات سے قبل انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ میں نے زندگی کے 34 سال ایک ایسے شخص کے ساتھ وفاداری کی جس نے وقت آنے  پر مجھے دھوکا دیا۔


متعلقہ خبریں