ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ملک کے اکثر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے بیشترعلاقوں میں آج ہفتہ کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور پیر تک مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 22 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ،  پنجگور اور پسنی میں درجہ حرارت 25، تربت اور ژوب میں 26 جب کہ جیوانی اور گوادر میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ اسماعیل خان میں پڑنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ گرمی لاہور اور فیصل آباد میں پڑ سکتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور پارہ باالترتیب 30، 34  اور 39 سینٹی ڈگری گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بھکر سبی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پڑی تاہم مالاکنڈ اور راولپنڈی ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ18 اور چکوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں