حادثات کی روک تھام کے لیے جدید لیبارٹری قائم

پنجاب: فلور ملز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا اعلان

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیےمحکمہ ٹرانسپورٹ نے جدید لیبارٹری قائم کی ہے جس کے بعد حکام کو امید ہے کہ حادثات میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

محکمہ ٹراینسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں نے تعاون کیا تو اس لیبارٹری کی مدد سے ٹریفک حادثات کو 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔

دھواں چھوڑتی اور شور مچاتی گاڑیوں کی وجہ سے نا صرف شہرمیں آلودگی پھیلتی ہے بلکہ خطرناک حادثے بھی رونما ہوتے ہیں۔ ایسی تمام گاڑیوں کی مرمت کے لیے یہ جدید کمپیوٹرائزڈ لیبارٹری قائم کی گئی ہے جہاں گاڑیوں کے نقائص کمپیوٹرکی مدد سے ماہر انجینئردور کرتے ہیں۔

لیبارٹری کے ڈائریکٹر عثمان لطیف کا کہنا ہے کہ اس لیبارٹری میں ایک ہی چھت تلے تمام ٹیسٹ ہوتے ہیں، گاڑیوں کے چیکنگ کا بہترین نظام ہے اور ہر چیز چیک ہوتی ہے۔

لیبارٹری میں ویل الائنمنٹ، سسپنشن سسٹم اور بریک انسپیکشن کےساتھ ٹائروں کی فٹنس کا حساب بھی لگایا جاتا ہے۔ ٹیسٹوں پر پورا اترنے والی گاڑی کو ہی فٹنس سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

لیبارٹری کے سربراہ مرتضی گیلانی کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں گاڑی کا مکمل چیک اپ کرتے ہیں، ایک بار کے چیک کے بعد اگلی بار پچاس فیصد رعایت دی جاتی ہے۔

ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کے لیے رواں ماہ کے آخر تک پنجاب کے بارہ بڑے شہروں میں یہ جدید لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں