عمران خان نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا

یوم استحصال: کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا، وزیر اعظم

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

عمران خان نے ہفتہ کے روز لاہور میں واقع وزیراعلی ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، ایک پودا وزیراعظم اور دوسرا وزیراعلی پنجاب نے لگایا۔

وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے جہاں وہ کابینہ کو اپنے ویژن اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے رہنما ہدایات دیں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا، اس دوران وزیراعظم سے ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان، سینئر کرکٹر اور آرگنائزر جاوید زمان خان، عمر فاروق اور میاں یوسف صلاح الدین نے ملاقاتیں کی۔

دورہ لاہور کے دوسرے روز عمران خان زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ میں موجود رہے جہاں انہوں نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کی۔ اس دوران زمان پارک میں موجود وزیراعظم کے گھر کی سیکیورٹی بھی مزید بڑھا دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حکومت کے 100 روزہ پروگرام کی روشنی میں ہدایات بھی جاری کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق آج ضمنی انتخابات کے لیے لاہورکے چاروں حلقوں سے امیدواروں کے نام فائنل کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان صدارتی الیکشن پرحکمت عملی طےکرنے کے لیے نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی اوردوسرے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔

’گرین پاکستان‘ مہم کے تحت پورے ملک میں اربوں پودے لگائے جائیں گے۔

نو منتخب وزیر اعظم کی لاہور میں موجودگی کے دوران زمان پارک کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔ پہلے نادرا کے ملازمین سراپا احتجاج رہے جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اپنی مستقلی کا مطالبہ لیا وزیراعظم کے گھر پہنچے۔


متعلقہ خبریں