فٹنس کے لیے یہ چھ اصول اپنائیں


ورزش آپ کو آپ کی مرضی کے مطابق تنائج کیوں نہیں دے رہی؟ کڑا ڈائٹ پلان اپنانے اور اچھی ورزش کرنے کے باوجود بھی اگر آپ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے تواس کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔

فٹنس حاصل کرنے کے لیے کچھ سنہری اصولوں پرعمل کر نا ضروری ہوتا ہے۔ آئیں جانیں کہ کیا آپ فٹنس کے ان اصولوں پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں، اور اگر نہیں تو فٹ رہنے کے یہ چھ اصول اپنا کر خود کو مکمل فٹ اور تندرست رہ سکتے ہیں۔

منصوبہ بندی:
پہلے اپنا منصوبہ بنائیں جس میں مطلوبہ وقت سے لے کر آپ کی ورزش کا ٹائم اور کھانے پینے کے اوقات شامل ہوں۔ اس سے آپ کو ورزش کے اوقات برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے سے بنے منصوبہ کے تحت آپ اپنے کھانے کے حساب سے بھی اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے کہ آپ کو کس دن سخت ورزش کرنی ہے اور کس دن نہیں۔

مختلف انداز اپنائیں:
بعض اوقات آپ کو مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی وجہ آپ کی وہی پرانی ورزش بھی ہو سکتی ہے جس کا آپ کا جسم عادی ہو چکا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ آپ اپنی ورزش میں مختلف انداز اپنائیں۔ نئے طریقوں سے آپ جلدی وزن کم کر سکتے ہیں۔

آرام کا دن بھی رکھیں:
اگر آپ صرف ورزش اور ڈائٹ کھانا ہی کھا رہے ہیں تو یہ بھی آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس طرح سے آپ کا جسم مطلوبہ غذائیت سے محروم رہتا ہے اور آپ کمزوری محسوس کر سکتے ہیں، اس لیے ہفتے میں ایک دن چھٹی لیں اور آرام کریں۔ اس دن ڈائٹ فوڈ کے بجائے نارمل خوراک کا استعمال کریں۔

خوش خوراکی:
جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کے جسم کو ورزش کے ساتھ ساتھ مطلوبہ غذائیت کی بھی اشد ضرورت رہتی ہے۔ فٹ رہنے کے لیے تازہ پھلوں کا اور پروٹین شیکس کا استعمال آپ کو صحت مند اور فعال رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

محنت کریں:

تندرستی ہزار نعمت ہے مگر اس کے لیے بہت پاپڑ پیلنے پڑتے ہیں۔ فٹ رہنے کے لیے اپنے آپ کو دماغی طور پر سخت ورزش کے لیے تیار کریں۔

کوشش جاری رکھیں:
کبھی کبھی ورزش تھکا دیتی ہے اور آپ ہمت ہار دیتے ہیں مگر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ ورزش کو ایک چیلنچ کے طور پر لیں اور ہمت نہ ہاریں۔ اپنی روزمرہ کی روٹین میں 10 سے 15 منٹ سیٹ کر لیں جس میں آپ ورک آؤٹ کر کے اپنے جسم کو ورزش کے لیے فعال بنا سکیں۔


متعلقہ خبریں