بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق: تحریری فیصلہ جاری

صدارتی ریفرنس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آنے والے ضمنی الیکشن میں تارکین وطن پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کی طرف سے تارکین وطن پاکستانیوں کو حق رائے دہی سے متعلق ای ووٹنگ پر پریزینٹیشن دی گئی۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کی پریزینٹیشن کی روشنی میں بظاہرای ووٹنگ کا میکنزم محفوظ، تسلی بخش اور موثر ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں تارکین وطن کے ووٹوں کو عام ووٹوں سے الگ رکھا اور گنا جائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ  غیر تسلی بخش نتائج پر تارکین وطن پاکستانیوں کے ووٹوں کو الگ کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم عدالتی بینچ یہ فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر دیا تھا۔

مذکورہ حکم 17 اگست کو سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے دیا تھا جس کا تحریری فیصلہ اب جاری کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں