وزیر اعظم کے حکم پر اکنامک ایڈوائزری کونسل قائم

ن لیگ کا وزیراعظم سے اعتماد کا دوبارہ ووٹ لینے کا مطالبہ

فائل فوٹو


اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 18 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے جس میں معیشت سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوئزری کونسل میں سات سرکاری اور گیارہ نجی محکموں کے ماہرین شامل ہیں۔ نجی شعبے کے ماہرین میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شامل ہیں۔

نجی محکموں کے ماہرین میں ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن خان، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹرعابد قیوم، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر انعام رسول شامل ہیں۔

سرکاری ماہرین میں وزیر خزانہ اسد عمر،  وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلمنٹ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، گورنر اسٹیٹ بینک،  مشیر برائے ادارتی اصلاحات، مشیر برائے کامرس اور سیکرٹری فنانس ڈویژن شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں