دیوالیہ پاکستان ورثے میں ملا ہے، شفقت محمود


لاہور: وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ دیوالیہ نکلا ہوا پاکستان ورثے میں ملا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بجٹ سمیت سب نظام بہتر کیا جائے۔

لاہور میں واقع نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے دورے کے موقعے پر شفقت محمود نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر پنجاب میں کام کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے تعلیمی ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقعے پرکالج کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری سمیت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے کالج کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور طلبہ کے کام کا معائنہ بھی کروایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ دانش اسکول گورنمنٹ آف پنجاب کا اقدام ہے لیکن ہم نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے معیار کو بھی بہتر بنانے پر توجہ دینی ہے تا کہ لوگوں میں پرائیویٹ کے بجائے سرکاری اسکولوں کی طرف آنے کے رجحان کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں سے باہر موجود اڑھائی کروڑ بچوں کو ہم نے اسکولوں کے اندرل انے کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں