وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے دفتر خارجہ کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ نے وزیراعظم کو بریفنگ میں نیویارک جانے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ جنرل اسمبلی میں 40 سے زائد بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اندرونی مسائل پر توجہ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کی عدم موجودگی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

گذشتہ روز سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ملک کے اندرونی مسائل کی طرف توجہ دینا چاہتے ہیں اوراقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے چار دن ملک سے غیرحاضر رہنا غیرضروری سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں