سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے میلنگا کو طلب کر لیا

سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے ملنگا کو طلب کرلیا


کولمبو: سابق سری لنکن کپتان اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز لیستھ میلنگا  کو ایشیا کپ 2018 کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ نے ہفتے کی شام ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں حیرت انگیز طور پر میلنگا  کا نام بھی شامل تھا۔

35 سالہ گیند باز طویل عرصے سے اس فارمیٹ سے باہر ہیں، انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ستمبر 2017 میں کھیلا تھا تا ہم وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

دنشکا گناتکلا، جنہیں ساؤتھ افریقہ سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک سالہ پابندی کا سامنا تھا، کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا اور آف سپنر دلروان پریرا بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، پریرا نے آخری ایک روزہ میچ پچھلے سال اپریل میں کھیلا تھا۔

گھٹنے کے زخم سے صحتیاب ہونے والے اینجلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکن اسکواڈ: اینجلو میتھیوز، کشال پریرا، کشال مینڈس، دنشکا گناتکلا، اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، تھسارا پریرا، داسن شاناکا، دھننجے ڈی سلوا، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، کاسن رجیتھا، اکیلا دھننجے، دشمنتھا چمیرا اور لسیتھ ملنگا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں