ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان

ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان

دہلی: ایشیا کپ کرکٹ 2018 کے لیے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی  کو آرام  کا موقع دیا گیا ہے، ان کی جگہ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو بھارتی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ہفتے کی دوپہر ہوا جس میں کپتان ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ  2 ماہ کے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد کوہلی کو آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے، ان کی عدم موجودگی میں روہت شرما ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

اپنے زخم سے نجات پانے والے تیز گیند باز بھونیشور کمار  کے علاوہ 2 نئے کھلاڑیوں خلیل احمد اور شردول ٹھاکر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ:

روہت شرما، شیکھر دھون، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، دنیش کارتک، جسپرت بومرا، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، خلیل احمد اور  شھردول۔

ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں