ایبٹ آباد یونیورسٹی آتشزدگی، یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر گرفتار


ایبٹ آباد: یونیورسٹی میں آتشزدگی کے الزام میں پولیس نے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر شیر خیلی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر اظہر شیر خیلی پر یونیورسٹی کے ریکارڈ کو جلانے کا الزام ہے، یونیورسٹی کے پرو چانسلر کو ریمانڈ کے لیے اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عید الضحیٰ کی شب چند نامعلوم افراد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیلکنالوجی میں آگ لگانے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔ جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کا ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث ایبٹ آباد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار آفس سمیت فارمیسی کی لیب اور فنانس کے دفتر کو نقصان پہنچا تھا۔

حویلیاں شہر اور گردونواح کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ناقص سیکیورٹی سسٹم کے باعث آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا۔

مقامی افراد کو تشویش ہے کہ سیکیورٹی گارڈ اور بینک گارڈ کی موجودگی میں نامعلوم لوگوں کا یونیورسٹی کے اندر داخل ہونا یونیورسٹی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


متعلقہ خبریں