دمشق میں متعدد دھماکے، عمارتیں لرز گئیں

دمشق میں متعدد دھماکے، عمارتیں لرز گئیں | urduhumnews.wpengine.com

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں متعدد دھماکے سنے گئے جس سے عمارتیں لرز گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع وصول نہیں ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں المزہ فوجی ائرپورٹ کی سمت میں سنی گئی ہیں جس کو ماضی میں اسرائیلی فضائی طیارے متعدد بار نشانہ بنا چکے ہیں۔

ہفتے کے روز بھی شام کے شمالی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں ایک پر امن احتجاج کو نشانہ بنایا گیا جس میں مقامی سطح پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

شام کے شمالی حصے میں داعش اور ترک ملیشیا کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ( وائے جی پی) جیسی تنظیمیں سرگرم ہیں۔

شمالی شام میں ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جنگ متاثرین اور مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ترکی پر شام کے شمالی حصے میں دراندازی اور چند مسلح گروپوں کی امداد کرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں