ریاست متبادل فراہم کرےتو درخت نہیں کٹیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

جام کمال پر اپوزیشن کے بعد باپ کا بھی اظہار عدم اعتماد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹمبر مافیہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ایندھن کا متبادل فراہم کرے تو درختوں کی کٹائی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں درخت لگا کر گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا۔ اتوار کو بلوچستان میں شروع ہونے والی مہم کے دوران 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بہت خشک اور صحرائی علاقہ ہے یہاں ایک ایک درخت لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم چلائی گئی تو ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ زیادہ علاقوں میں ایسے پودے لگائے جائیں گے جو کم پانی میں بڑھ سکیں جبکہ کچھ علاقوں میں سولر ٹیوب ویلزکے ذریعے درختوں کو پانی دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگر تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جبکہ آنے والے دنوں میں شجر کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

بلوچستان میں شجرکاری مہم کے حوالے سے صوبائی محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق شجر کاری مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طورپر 11 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 5، 5 ہزار جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک ہزار درخت لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں