بلوچستان: ترقیاتی اسکیموں میں اربوں روپےکی بے قاعدگی

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے 1600 غیر قانونی ترقیاتی اسکیموں کی تحقیقات کا حکم دے کر اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا ہے کہ کمیٹی اس ضمن میں تفصیلی تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کرے اور انہیں جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ  اربوں روپے مالیت کی غیرقانونی ترقیاتی اسکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی گئی تھیں۔

سابقہ ادوار میں بھی بلوچستان کے وزرا اور بیوروکریٹس پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

2016 میں کرپشن کے الزامات پر سابق سیکریڑی خزانہ مشتاق رئسیانی  کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جن کے گھر سے چھاپے کے دوران بھاری رقوم برآمد ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں