طیارہ گرنے کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں

کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی

فوٹو: فائل


کراچی: ساحل کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع  نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ پولیس اہلکار ساحل کے اطراف گھنٹوں طیارہ گرنے کیے ثبوت و شواہد ڈھونڈتے رہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس کو ہیلپ لائن مددگار 15 پر شہری نے جہاز گرنے کی اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم نے ساحل اور اطرا ف کی مکمل چھان بین کی لیکن کسی جگہ سے کوئی ثبوت نہیں ملا۔

پولیس حکام کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر مددگار 15 پر اطلاع  دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ کراچی کی فضائی حدود میں طیارہ  گرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ وڈیو کو وائرل کرنے سے اجتناب برتیں۔


متعلقہ خبریں