جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری سیل


اوچ شریف: پولیس نے جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سیل کر دی۔ کارروائی تھانہ اوچ شریف کی موضع مامون آباد میں کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق فیکٹری سے ھزاروں لیٹر مختلف کمپنیوں کی جعلی ادویات اور کیمیکل برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔ چھاپے کے دوران فیکٹری سے مختلف کمپنیوں کے کیمیکلز, اسٹیکرز اور خالی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور موقع سے قبضہ میں لی گئی تمام ادویات و دیگرسامان کو تحویل میں لے لیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی گاؤں اور دیہات میں رہتی ہے اوراپنی گزربسر کے لیے زراعت سے وابستہ ہے۔


متعلقہ خبریں