6 ستمبر: سرگودھا ہلال استقلال لہرانے کو تیار

6 ستمبر: سرگودھا ہلال استقلال لہرانے کو تیار | urduhumnews.wpengine.com

سرگودھا: لاہور اور سیالکوٹ کی طرح سرگودھا میں بھی چھ ستمبر کو ہلال استقلال لہرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔  چھ ستمبر 1965 کو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن بھارت کے خلاف کامیابی و کامرانی کی یاد میں ہر سال ہلال استقلال لہرایا جاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہلال استقلال پاکستانی غیورقوم اور پاک فوج کے جوانوں کی جواں مردی کا عکاس ہے جو ہر سال چھ ستمبر کو سرگودھا کے جناح ہال میں لہرایا جاتا ہے۔

رواں برس یوم دفاع کے سلسلہ میں تقریبات ضلعی صدر مقامات پر منعقد ہوں گی جس میں سرکاری و سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعدادشرکت کرے گی۔

سرگودھا کے کمپنی باغ میں اس جنگی طیارے کا ماڈل بھی لگایا گیا ہے جس پر ایم ایم عالم نے 30 سکینڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ بھارتی فضائی طیارے گرا کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو کا درجہ رکھنے والے قوم کے جانباز سپوت نے مجموعی طور پر دشمن کے نو طیارے گرائے تھے۔

پاک فضائیہ کا یہ لڑاکا طیارہ جنگ ستمبر کے ہیرو اسکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم کے ناقابل فراموش کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے عظیم مشن کی تکمیل کرتے ہوئے دشمن پر برتری قائم رکھی۔

1965 میں جنگ کے بعد لاہور، سیالکوٹ اور سرگودھا کو شجاعت و بہادری کی علامت کے طور پر ’’ہلال استقلال‘‘ کے نام سے پرچم عطا کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں