اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ مندی کا رجحان جاری ہے جس کے تحت پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان  ہے۔ ابتداء سے ہی  کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

حصص کے سودوں کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی  ہوئی، اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا لیکن انڈیکس اب بھی منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ رپورٹ فائل کیے جانے کے وقت انڈیکس  417  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41324 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کے دن انڈیکس میں 385.92 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 41863.52 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کارں نے پاکستان کے معاشی حالات کے بارے میں آنے والی منفی خبروں اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث خطرہ مول لینے کے بجائے سودے کلئیر کرنے کو ترجیح دی۔

بازار حصص کے اتار چڑھاؤ سے متعلق رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص فروحت کرنے کو ترجیح دی۔

 


متعلقہ خبریں