امریکہ: سان برنارڈینو میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی

امریکہ: سان برنارڈینو میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی


کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کی ایک رہائشی عمار ت میں فائرنگ  کے واقعہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو کاؤنٹی اسپتال منتقل کردیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے  کہ  زخمی افراد میں  تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

سان برناڈینو پولیس کے کیپٹن رچرڈ لاء ہیڈ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ افراد تھے، کیوںکہ جائے وقوعہ سے ہینڈ گن اور رائفل کی گولی کے خول ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت جائے وقوعہ پر کافی رش تھا، جس کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ گینگ وار کا معاملہ ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

فائرنگ کرنے والے افراد کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، سان برنارڈو پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں جائے وقوعہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں