جعلی اکاؤنٹس کیس: ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

پارک لین ضمنی ریفرنس: آصف زرداری، فریال تالپور پر9ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی

فوٹو: فائل


کراچی: بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

کراچی کی بینکنگ عدالت میں منگل کے روز جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ یپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جسے منظورکرلیا گیا۔

منگل  کے روز ہونے والی سماعت میں اومنی گروپ کے سربراہ  انور مجید اور ان کے بیٹے عبد الغنی مجید کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) بے نامی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے اسی معاملہ میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور بینکر طحہ کو گرفتار کیا تھا جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اومنی گروپ کے سربراہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلق کا اقرار بھی کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں