مصباح الحق کی ڈومیسٹک کرکٹ کے انداز پر تنقید

فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مصباح

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول  اور غیر معیاری سہولیات  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن بعد ون ڈے میچ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو مشکل ہوگی، اس انداز سے وہ انجری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ میچ کے ایک دن بعد ون ڈے میچ کا انعقاد کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل معیار کی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ  بھی کیا ہے۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق سابق کپتان  قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے لیے لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ میں موجود تھے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ان سے خاص طور پر ملنے آئے اور مختصر بات چیت بھی کی۔

سابق کرکٹر نے گزشتہ روز لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (ایل سی سی اے) کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے خراب حالت کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں