صدر آزاد کشمیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

صدر آزاد کشمیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔ صدرآزاد جموں و کشمیر نے عہدہ سنبھالنے پر شاہ محمود قریشی کو مبارک باد دی۔

سردار مسعود خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے باوجود بھارتی فوج نے کشمیر میں طاقت کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

وزیرخارجہ نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں کشمیر میں جاری خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

شاہ محمود قریشی نے سردار مسعود خان کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہر پلیٹ فارم پر بین الااقوامی برادری کی توجہ اس رپورٹ کی جانب مبذول کراتا رہے گا۔

وزیرخارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام اور حکومت پاکستان حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں