وفاقی وزیر اطلاعات کی نو منتخب صدر کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات کی نو منتخب صدر کو مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نو منتخب صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سنجیدہ، متین اور نفیس شخصیت ہیں، ان کا صدر منتخب ہونا وفاق پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف کے بانی رہنما ہیں اور علمی و دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کا انتخاب وفاقی اکائیوں کو مضبوط بنائے گا۔ ریاست کے سربراہ کے طور پر وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے انتخاب سے جمہوری تبدیلی کا عمل ایک قدم اور آگے بڑھا ہے۔ جمہوری عمل میں بھرپور شرکت پر اپوزیشن کو بھی مبارک دیتے ہیں۔

منگل 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی نے میدان مار لیا۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 353 ووٹ حاصل کیے جبکہ مولانا فضل الرحمن 186 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر اور اعتزاز احسن 124 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں