سی ڈی اے کو وزات داخلہ کے سپرد کرنے پر غور


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اسے وزارت داخلہ کے ماتحت کر نے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرپشن اور کرپٹ مافیا کو ختم کرنے کے اقدامات کے تحت کی جانے والی تبدیلیوں کے حصہ کے طور پر حکومت سی ڈی اے کو وزارت کیڈ سے وزات داخلہ کے سپرد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکریٹری کیڈ اورنگزیب حق نے وزیر اعظم کو وزارت کیڈ سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکریٹری کیڈ کا کہنا تھا کہ تمام محکموں سے کریشن ختم ہو سکتی ہے مگر سی ڈی اے کے معاملات سجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ سی ڈی اے کو وزارت کیڈ سے واپس لے لیا جائے، لیکن وزارت کو ختم نہ کیا جائے۔

اگست کے اختتام پر سامنے آنے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزارت کیڈ کو ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معاملہ نمایاں ہوا تو سیکرٹری کیڈ نے اس حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور حکومت کو قائل کر لیا کہ وزارت کو ختم نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کیڈ کی بریفنگ کے بعد وفاقی حکومت نے سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات کے دوران ادارے میں موجود کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے واضح کیا تھا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں