یوم دفاع: پاک بحریہ کے نئے نغمہ کا ٹیزر اور پرومو جاری



اسلام آباد: پاکستانی سمندری حدود کی محافظ پاک بحریہ نے یوم دفاع کے لیے خصوصی ٹیزر اور پرومو جاری کردیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی نغمے کا حصہ ہے۔ پرومو اس اعتماد کی تمثیل ہے جو وطن عزیز کی 71 سالہ تاریخ میں عوام اور بحریہ کے لا زوال رشتے کی بنیاد ہے۔

پاک بحریہ کے ”عشق وطن سے“ میں ملک سے والہانہ عشق اور محبت کا بھر پور اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ چھ ستمبر کے لیے تیار کیے گئے نغمے کے پرومو میں پاک بحریہ کی کامیابیوں اور قربانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کےموقع پر بھی’موجوں پر قرباں‘ نغمہ جاری کیا تھا جس میں ملک کی خاطر قربانی، وطن سے محبت اور جوش و ولولے کا اظہار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں