خواتین پر تشدد کی ویڈیو، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


لاہور: تھانہ باٹاپور کے علاقے کی ایک دکان میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاد اکبر کے مطابق عدنان اور اعجاز نامی دو اشخاص کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کوجلد گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لائیں گے، کسی شخص کو خواتین پرتشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکاندار کو دو خواتین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان خواتین پر چوری کا الزام لگایا گیا اور پھرگودام میں لے جا کر لاتوں اور مکوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، صارفین نے اس عمل کی شدید مذمت کی اور اسے ایک غیر انسانی فعل قرار دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے باٹا پور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں