عدالت سوموٹو کے اختیار کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس

 یہ سید پرویزمشرف کون ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالت عظمی آئین کے ارٹیکل 184/3 کے تحت حاصل سوموٹو (ازخود نوٹس) کے اختیارکو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے۔ 

سپریم کورٹ میں آئین کےآرٹیکل 184/3 کے تحت سو موٹو کے اختیار کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کو مخاطب کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب عدالت آرٹیکل 184/3 کے دائرہ اختیار کو جانچنا چاہتی ہے، ہم اپنے اختیارات کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت یہ جاننا چاہتی ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے معاملے میں اختیارات سے تجاوز تو نہیں کیا جارہا ہے؟

جمعہ کے روز ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا عدالت اس معاملے میں دو سینئر وکلا کو بھی عدالتی معاون مقرر کرے گی۔

عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں