اے مجاہد آسمان، پاک فضائیہ کی جراتوں کو سلام پیش کرتا نیا نغمہ



اسلام آباد: یوم فضائیہ کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ایئر فورس نے ایک نیا نغمہ “اے مجاہدِ آسمان” جاری کیا ہے۔

نجم شیراز کی آواز میں “اے مجاہد آسمان، تیری جرتوں کو میرا سلام” پاک فضائیہ کے دلیر شاہینوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے کہ آسمان کے مجاہدوں نے کس طرح دشمن کے ناپاک عزائم کو نست و نابود کر کے وطن کی شان کو سلامت رکھا۔ 

نجم شیراز اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کے لیے “میں ہوا کا سپاہی ہوں ۔۔ شاہین ہوں” گا چکے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل چکی ہے۔ 

اس سے پہلے پاک فضائیہ کی جانب سے گلوکار شفقت امانت علی خان کی آواز میں نیا نغمہ “وردی” جاری کیا گیا ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ 

آج سات ستمبر کو پاکستان میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد جنگ ستمبر میں شہید ہونے والے مجاہدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنا اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں