ایمبولینس پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، تین زخمی


شکارپور: انڈس ہائی وے پرایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار  افراد جاں بحق اورتین  زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ کے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ ڈکھن کے مقام پر ہوئی جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی شکارپور سرفراز شیخ نے بتایا کہ واقعہ جاکھرانی برادری کے دوگروپوں میں جاری پرانی دشمنی کے بنا پہ پیش آیا ہے۔ جیکب آباد کے علاقے میں دونوں گروپوں میں پہلے بھی تصادم ہو چکا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایک گروہ اپنے شخص کو لاڑکانہ لے کر جارہا تھا کہ حملہ ہوا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں